اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف ففٹی بناکر 'گن شاٹ' انداز میں جشن کیوں منایا؟وجہ سامنے آگئی

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف نصف سنچری مکمل کرکے گن شاٹ کے انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ روزسپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد منفرد انداز میں گن شاٹ جشن منایا تھا جس پر بھارتی سیخ پا ہوگئے تھے۔

بھارت کےخلاف نصف سنچری بنانے والے صاحبزادہ فرحان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ففٹی کے بعد جشن کا میرا نیا انداز تھا،لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں، جارحانہ کرکٹ کھیلنےکی کوشش کرتا ہوں،چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو۔

پاکستانی اوپنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے، فائنل میں بھارت سے میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی سے ٹیم جیت جاتی  تو زیادہ خوشی ہوتی،بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے،ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹرز کو اعتماد ملا ہے، صائم ایوب کو بھی اعتماد حاصل ہوا۔واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے