اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کےلیےپنجاب اور سندھ میں مفت اسکریننگ کیمپ

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مفت ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ اور علاج کیمپ لگائے جائیں گے، جہاں عوام کو مفت ٹیسٹ، معائنہ، دوائیاں اور طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ کیمپس 23 ستمبر سے 11 دسمبر 2025 تک پہلے مرحلے میں کام کریں گے۔ پنجاب میں چکوال، اٹک، گوجر خان اور ڈیرہ غازی خان کے صحت مراکز میں جبکہ سندھ میں حیدرآباد، سانگھڑ اور گھوٹکی میں یہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔

او جی ڈی سی پہلے ہی ملک بھر میں 35 مفت آئی کیمپس، 3 موبائل آپریشن تھیٹر، 45 مفت میموگرافی کیمپس، 100 ایمبولینسز اور 6 موبائل ہیلتھ یونٹس عطیہ کر چکی ہے۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کے تحفظ کے لیے ان ہیپاٹائٹس سی ایلیمینیشن کیمپس میں بھرپور شرکت کریں۔

ترجمان نے زور دیا کہ ہیپاٹائٹس سی کا بروقت علاج خوشحال اور صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ یہ اقدام عوامی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے جس سے ہزاروں شہریوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے