اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے شکست، مریم نفیس کی نقوی سے انوکھی درخواست

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر پر اداکارہ مریم نفیس نے محسن نقوی سے انوکھی درخواست کر دی۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم میں انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔ایکس پر جاری بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ ’محسن برو! انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو پلیز‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے امکانات محدود ہوچکے ہیں، پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے آئندہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے، کسی ایک میچ میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے