اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار، مریضوں کی تعداد 1055 تک جا پہنچی

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے 22 کنفرم ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں کنفرم ڈینگی مریضوں کی تعداد 1055 ہو چکی ہے، جبکہ لاہور میں یہ تعداد 166 تک پہنچ گئی ہے، ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے جس پر ماہرین صحت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہر میں تاحال ڈینگی سپرے اور سرویلنس کا عمل مؤثر طریقے سے شروع نہیں کیا جا سکا، اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز بھی غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے، بیشتر مریض نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں رجوع کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، گھروں میں سپرے کریں، لوشن استعمال کریں اور پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں، ڈینگی سرویلنس کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور لاروا کی تلفی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے