اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما  نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

بھارت کے نائب کپتان شبمن گل  نے 28 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کئے جبکہ کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کھاتہ کھولے ہی حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سمسن بھی حارث رؤف کا شکار بنے اور 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ تلک ورما  نے 30 اور ہاردک پانڈیا  نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو  نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان  نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان  نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گر گئی، فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کا دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا  جب وہ 93 رنز کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نئے آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی زیادہ دیر صاحبزاہ فرحان کا کریز پر ساتھ نہ نبھا سکے اور 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کو 115 رنز  کے مجموعی سکور پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا جب صاحبزادہ فرحان 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ تھما بیٹھے جبکہ محمد نواز 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے شیوم دوبے  نے 2 جبکہ کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے