اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نبیل ظفر کو کس بات کا پچھتاوا ہے؟اداکارنے دل کی بات بتا دی

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکار نبیل ظفر نے مداحوں کو دل کا حال بتا دیا۔

 

اپنے ایک انٹرویوکے دوران گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بےحد افسوس اور شدید پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ایک لگژری لائف اسٹائل نہ دے سکے۔ 

نبیل ظفر نے بتایا کہ جب والدین ان کی پرورش کر رہے تھے تو ان کے والد کو بہت محنت کرنی پڑی کیونکہ وہ مالی طور پر مستحکم نہیں تھے اور والد کا انتقال اس وقت ہوا جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی سب سے زیادہ افسوس کی بات ہے کہ میں اپنے والد کو آسائشیں فراہم نہ کر سکا۔

نبیل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میرے والد آج موجود ہوتے تو وہ دیکھ پاتے کہ اب ان کا بیٹا کتنا کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور کاش وہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے زندہ رہتے۔ 

نبیل ظفر نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ ان کے ساتھ مستقل کراچی منتقل ہوگئیں۔ نبیل نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انجیو پلاسٹی سے گزریں لیکن خون کا ایک لوتھڑا (کلاٹ) ان کے دماغ میں چلا گیا اور وہ چل بسیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے