اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم کا شاہین شاہ آفریدی کو پاک بھارت میچ سے قبل اہم مشورہ

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان بھارت میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے دے ڈالے۔

وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو کہا کہ بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف سمارٹ باؤلنگ کرنا ہوگی اور مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں عمانی فاسٹ باؤلر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا اور میں چاہتا ہوں کہ شاہین آفریدی بھی یہی کرے، دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ شاہین آفریدی ابتدا میں یارکرز پھینکتے ہیں، اس لیے انہیں اب پلان بی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سوئنگ کے سلطان نے مزید کہا کہ ایک یارکر تو ٹھیک ہے لیکن لگاتار ٹھیک نہیں، شاہین آفریدی کو دیکھا ہوگا کہ وہ ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر دباؤ تو نہیں ڈال رہے، بہتر ہے کہ وہ لینتھ اور وارئٹی کے ساتھ باؤلنگ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے