21 Sep 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، حال ہی میں ڈینگی بخار کے 9نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
علامہ اقبال زون ، شالامار اور کینٹ زون میں ڈینگی بخار کے 2 ،2 مریض سامنے آئے ہیں، عزیز بھٹی ، گلبرگ نشتر زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں مچھروں کی افزائش میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
دوسری جانب شہر میں سب سے زیادہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کے حامل داتا گنج بخش زون سے کیسز رپورٹ نہیں ہورہے، داتا گنج بخش زون سے سرکاری طور پر رواں سال صرف 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
