اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: متنازعہ ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاک بھارت میچ میں دوبارہ ریفری ہونگے

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہور نیوز) متنازعہ ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاک بھارت میچ میں دوبارہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایشیا کپ کے دوران گروپ میچ میں تنازع کا سبب بننے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے لیے ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ اتوار 21 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ 14 ستمبر کو کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی شکست دی تھی اور اسی میچ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازع سامنے آیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا تھا، جس پر بعد میں پاکستان ٹیم کے کوچ نے انکشاف کیا کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ دیا تھا۔

اس واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت احتجاج کیا تھا اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کو مستقبل کے میچز میں ذمہ داریاں نہ دی جائیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔بعد ازاں اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگ لی، جس کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شرکت کی، جس میں اینڈی پائیکرافٹ ہی ریفری تھے۔

سپر فور مرحلے کے اس اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی اور کھلاڑیوں کی ذہنی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے