19 Sep 2025
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے 2025 کے موقع پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ کے مطابق پرائمری، سیکنڈری اور سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ اس اعزاز کے حق دار ہوں گے، ایوارڈز کیلئے ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نامزدگیوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو ہیرو ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہو گی۔
