19 Sep 2025
(ویب ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی لاء کے خواہشمند طلبہ کیلئے سہولت آ گئی، سیٹس میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
ایل ایل بی کی سیٹس 100 سے بڑھا کر 150 کر دی گئیں، پاکستان بار کونسل نے 50 اضافی سیٹس کی منظوری دے دی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی جلد 50 اضافی سیٹس پر داخلوں کے لئے اشتہار دے گی، داخلے ہمیشہ کی طرح میرٹ کی بنیاد پر ہی کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا جی سی یو میں لاء سیٹس کے لئے وصول کی جانے والی درخواستوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہیں، کوشش ہے جی سی یو ہمیشہ کی طرح بہترین لاء گریجوایٹس پیدا کرے۔
