اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

18 Sep 2025
18 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہیں جنید صدیق نے پانچویں گیند پر صفر پر آؤٹ کر دیا، اوپنر بیٹر مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں صائم ایوب آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے، شاہد آفریدی نے 98 میچوں میں آٹھ بار بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والی فہرست میں عمر اکمل پہلے نمبر پر ہیں، وہ 84 میچوں میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، شاہد آفریدی کا ریکارڈ صائم نے صرف 44 اننگز میں برابر کیا ہے۔

صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے بازوں کی فہرست میں کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں، وہ 58 میچوں میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی سات سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

2024میں زمبابوے کے کرکٹر رچرڈ نگاراوا نے ایک کیلنڈر سال میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔ وہ ٹی 20 میچز میں 6 بار صفر پر  آؤٹ ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے