اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں: سلمان علی آغا

18 Sep 2025
18 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں۔

قومی کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، شاہین آفریدی ہمارے میچ ونر ہیں، ابرار احمد ہر میچ میں اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سپرفور میں چیلنج کے لیے تیار ہیں، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے، اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اس سکور کو 170 تک لے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت 21 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، گروپ اے میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا، بھارت کا ابھی ایک میچ باقی ہے، بھارت اپنا تیسرا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ بی میں دلچسپ صورتحال ہے، سری لنکا اور بنگلا دیش چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں اور افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

افغانستان کا رن ریٹ بنگلا دیش سے اچھا ہے، اگر افغانستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر تینوں ٹیموں کا رن ریٹ دیکھا جائے گا جن دو ٹیموں کا رن ریٹ بہتر ہو گا وہ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے