اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: یو اے ای کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی، ٹاس 8 بجے ہوگا

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہورنیوز) ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای کیخلاف میچ کیلئے سٹیڈیم میں پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی سٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا۔ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے مشاورت جاری ہے، کوشش ہے کہ اچھی خبر سامنے آئے تو چیئر مین پی سی بی سب کو آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے سٹیڈیم روانگی روکی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہا گیا، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی توپاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پی سی بی کو آئی سی سی کی ریفری تبدیلی کی ای میل ملنے پر ہی ٹیم اسٹیڈیم جائےگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے