(لاہور نیوز) شہر میں سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔
سبزیاں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، پرچون میں پیاز 120، ٹماٹر 180، لہسن 500، ادرک 640، جبکہ لیموں اور سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں، دیسی ٹینڈے 380، کریلے 250 اور پالک 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
ادھر برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد سرکاری نرخ 562 روپے مقرر کیا گیا ہے، لیکن صافی برائلر بدستور 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
فارمی انڈے بھی 305 روپے فی درجن پر برقرار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور اب یہ ان کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہیں، جبکہ پھل بھی من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔
عوام نے خودساختہ مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
