اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو چین سے 75 لاکھ ڈالر کے بیف ایکسپورٹ آرڈرز موصول

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(حمزہ گیلانی) چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کے بڑے آرڈرز موصول ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی ایک معروف کمپنی کو چین سے 75 لاکھ ڈالر مالیت کے نئے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

کمپنی خط کے مطابق چین کو فروزن بون لیس بیف کی برآمد ایک سال کے دوران مکمل کی جائے گی اور یہ معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت طے پایا ہے۔

چین میں حلال اور معیاری پروٹین مصنوعات کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر پاکستانی کمپنی عالمی معیار کے مطابق فروزن بیف برآمد کرے گی۔

یہ پیشرفت پاکستان کے گوشت ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے اور اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ گوشت کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے