اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرویکل کینسر ویکسین بالکل محفوظ اور مستند ہے: وزیر تعلیم

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے۔

انہوں نے گارنٹی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح مؤثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

وزیر تعلیم نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔

رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے، کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینسرایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے