17 Sep 2025
(لاہور نیوز) گرمی دوبارہ لوٹ آئی،آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری طرف مون سون کا گیارواں سپیل بھی ملک میں داخل ہو گیا ہے، شہر لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات ہیں، دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی، رات میں بارش کا امکان ہے۔
