16 Sep 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ساؤتھ افریقہ ویمنز ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان ویمنزٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، سدرہ امین 150 گیندوں پر 121 سکور کر کے ناٹ آوٹ رہیں جبکہ سدرہ امین ساؤتھ افریقہ کیخلاف سنچری کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
منیبہ علی نے 76، عالیہ ریاض 33، فاطمہ ثنا3، تنالیہ پرویز نے 5 رنز بنائے جبکہ اوپنر شوال ذوالفقار کوئی سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں تاہم ساؤتھ افریقہ کی آیا بونگا کھاگا نے 2، تمے سکھونے نے1 وکٹ حاصل کی۔
