اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ

16 Sep 2025
16 Sep 2025

(ویب ڈیسک) لاہور کے 6 سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

ہر سکول کے لیے 10،10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلباء کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمی نینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے