اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک ٹیک منصوبے کو آغاز میں ہی دھچکا، داخلوں میں نمایاں کمی

16 Sep 2025
16 Sep 2025

(لاہور نیوز) میٹرک ٹیک منصوبے کو آغاز میں ہی دھچکا لگ گیا، داخلوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے جانب سے میٹرک ٹیک منصوبے میں اڑھائی لاکھ بچوں کو انرول کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر تعلیمی بورڈز میں رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد محض پچاس ہزار تک محدود رہی، جو منصوبے کی کامیابی پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

اساتذہ کے مطابق نئے میٹرک ٹیک نصاب میں طلبہ کو اضافی مضمون پڑھنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے والدین اور طلبہ اس میں دلچسپی کم دکھا رہے ہیں، اس کے علاوہ والدین کئی طلبہ کو میٹرک سائنس یا آرٹس میں منتقل کر رہے ہیں تاکہ طلبہ پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے مناسب آگاہی نہ ملنے کی وجہ سے والدین اور طلبہ میں میٹرک ٹیک کے حوالے سے عدم دلچسپی پائی جاتی ہے۔ مزید برآں، منصوبے کی مؤثر منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ میٹرک ٹیک کے مثبت اثرات دکھانے کے لئے مزید جامع حکمت عملی اور والدین و طلبہ کی مکمل شمولیت ضروری ہے، تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے