16 Sep 2025
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن چلے گئے، طبی معائنہ کروائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً دو ہفتے طویل ہونےکا امکان ہے۔
نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اہم ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔
