15 Sep 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں سروائیکل کینسرسےبچاؤکی ویکسینیشن کا معاملہ، محکمہ صحت نےبچیوں کوویکسین لگاناوالدین کی رضامندی سے مشروط کر دیا۔
محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین والدین کی اجازت سے ہی لگے گی، والدین کی اجازت کے بغیر سروائیکل ویکسین ہرگز نہ لگائیں۔
جاری کردہ اعلامیہ میں تمام سکولوں کی انتظامیہ کو بھی والدین کی اجازت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اس بابت محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
