اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کی ماہانہ فیس میں اضافہ کر دیا

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے صوبے بھر میں اپنے پارٹنر سکولوں کی ماہانہ فی کس فیس میں اضافہ کر دیا۔

یہ فیصلہ فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے فاؤنڈیشن اسسٹڈ اسکولز (FAS)، ایجوکیشن ووچر اسکیم (EVS) اور نیو اسکول پروگرام (NSP) پر بھی لاگو ہوگا۔ نئی فیسوں کا اطلاق ستمبر 2025 سے ہو گا۔

جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق پارٹنر سکولز کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تعلیمی اخراجات جیسے اساتذہ کی تنخواہوں اور کلاس روم کے انتظامی اخراجات کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا، ان حالات میں تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے فاؤنڈیشن نے فی بچہ ماہانہ فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فاؤنڈیشن کے نیٹ ورک میں شامل سکول اپنی مالی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرسکیں گے اور ساتھ ہی صوبے کے ہزاروں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو مفت یا سبسڈائزڈ تعلیم فراہم کرتے رہیں گے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ موجودہ معاشی حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو اور طلبہ کو معیاری تعلیم تک رسائی برقرار رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے