اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پڑھے لکھے بیروزگار افراد کیلئے کالج ٹیچنگ انٹرنز کی ہزاروں بھرتیاں

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 8,084 کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمے کے مطابق ان آسامیوں میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لیے، 3 فیصد معذور افراد کے لیے اور 0.5 فیصد ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ 

سروس کا دورانیہ

انٹرمیڈیٹ کلاسز: سی ٹی آئیز کو 7 ماہ کے لیے تعینات کیا جائے گا (1 اکتوبر 2025 تا 30 اپریل 2026)۔

بی ایس پروگرامز: سی ٹی آئیز 10 ماہ تک خدمات انجام دیں گے (1 اکتوبر 2025 تا 31 جولائی 2026) یا جب تک مستقل اساتذہ تعینات نہ ہو جائیں۔

اہلیت کا معیار

امیدوار کے پاس کم از کم بی ایس یا ماسٹرز ڈگری (سیکنڈ ڈویژن) ہونا لازمی ہے۔

ایم فل یا پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

میرٹ کا تعین تعلیمی ریکارڈ، اعلیٰ ڈگریوں، بورڈ/یونیورسٹی پوزیشنز اور انٹرویو کی کارکردگی پر ہو گا۔

ماہانہ تنخواہ

انٹرمیڈیٹ لیول: ماہانہ 50,000 روپے، بی ایس/گریجویٹ لیول: ماہانہ 60,000 روپے دیئے جائیں گے، منتخب امیدواروں کو ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں کی جائیں گی۔

شرائط و ضوابط

درخواست دہندگان کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں، سی ٹی آئیز کو ہر ماہ دو عام چھٹیاں دی جائیں گی، ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا، یہ تقرریاں عارضی ہوں گی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں کمیٹی ان کو ختم کر سکتی ہے، بھرتی خالصتاً میرٹ پر ہو گی جبکہ جعلی دستاویزات جمع کرانے والوں کی تقرری منسوخ کر دی جائے گی اور ان کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے