اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں ڈینگی بخار کے 14 نئے کیسز رپورٹ

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے مزید 14 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق علامہ اقبال زون سے 4، داتا گنج بخش اور نشتر زون سے 3،3 کیسز جبکہ عزیز بھٹی زون سے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی لاہور میں رواں سال ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 128 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک بڑھتی ہوئی خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو مچھر سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کرنے اور پانی کے جمع ہونے والے مقامات کو فوری طور پر خشک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وبا کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ڈینگی مچھر کے خلاف جاری مہم کے تحت مختلف علاقوں میں صفائی مہم بھی تیز کر دی گئی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، شہریوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے مچھر دانی کا استعمال کریں اور جلد ظاہر ہونے والی علامات کی صورت میں فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے