13 Sep 2025
(لاہور نیوز) جعلی انرولمنٹ اور اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کے باعث آفٹر نون سکولز بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔
رواں مالی سال میں آفٹر نون سکولز کیلئے فنڈز بھی محدود کر دیئے گئے، صوبہ بھر میں آفٹر نون سکولز کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے۔
مذکورہ تمام سکولوں میں سے صرف 1500 رکھے جائیں گے، صرف 14 ڈسٹرکٹ میں ہی آفٹر نون سکولوں کو برقرار رکھا جائے گا، لاہور میں صرف 60 سکولوں میں ڈبل شفٹ برقرار رکھی جائے گی۔
