اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے: بلاول

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور تا قیامت انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے، آپ ﷺ نے ہمیشہ انسانوں کی مدد، اخوت اور ایثار کا درس دیا اور عدل و انصاف پر مبنی ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جو قیامت تک انسانیت کے لیے مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان کہ "بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے"، معاشرے کے لیے رہنمائی کا روشن مینار ہے، آج ہمیں ضرورت ہے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات اور محبت و ہمدردی کے پیغام کو عام کریں تاکہ معاشرے میں حقیقی اخوت و یگانگت قائم ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے