اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ کی کارروائی، جعلی ادویات کی کھیپ ضبط

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے ملتان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی کھیپ ضبط کر لی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کی ہدایت پر پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے حبیب پارک ملتان روڈ پر بی ایس ڈسٹری بیوشن پر چھاپہ مار کر جعلی، غیر رجسٹرڈ اور سمگل شدہ ادویات کی بڑی مقدار قبضے میں  لے لی۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کے مطابق ضبط کی گئی ادویات کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے سے زائد ہے جن میں جان بچانے والے جعلی اینٹی ڈی انجکشن بھی شامل ہیں جو مختلف ہسپتالوں اور فارمیسیز کو سپلائی کئے جا رہے تھے۔

اس کارروائی کا مقصد عوام کو غیر معیاری اور جعلی ادویات سے بچانا اور صحت کے نظام کو محفوظ بنانا ہے، ڈرگ کنٹرول ونگ کی ٹیم اس سلسلے میں مزید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ غیر قانونی ادویات کی رسد کو روکا جا سکے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت اور جان کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے