اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیلاب کے باعث کھیتوں سے منڈیوں تک اجناس کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں اضافہ

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) حالیہ سیلاب نے جہاں زرعی زمینوں کو نقصان پہنچایا، وہیں کھیتوں سے منڈیوں تک اجناس کی ترسیل بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

شہر کی منڈیوں میں سبزیاں ہوشربا قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں، پیاز اور آلو 120 روپے فی کلو، ٹماٹر 220 روپے، لہسن 420 روپے اور ادرک 600 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں، سبز مرچ اور لیموں کی قیمت 200 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہو چکی ہیں، ٹینڈے 350 روپے، کریلے 250، پالک 150، گوبھی 220، بھنڈی 280 اور شملہ مرچ 240 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیلا 260 روپے فی درجن، انگور 450، آڑو 420، سیب 400، ناشپاتی 350 اور گرما 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ان بڑھتی قیمتوں  نے متوسط طبقے کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت بھی عوام کے بس سے باہر ہو چکی ہے، برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، دکانداروں کی جانب سے صافی گوشت کی قیمت میں بھی خودساختہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب انڈے بھی مہنگائی کی لپیٹ سے نہیں بچ سکے، ایک ماہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں 24 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اب انڈے 300 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے