(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصری شاہ، ساندہ اور ٹی نمبر 4 کے قریب ہونے والے الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ٹی نمبر 4 کے قریب ہونے والے مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے، جن کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب مصری شاہ کے علاقے میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں روہیت مسیح نامی ملزم ہلاک ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان کو نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
