کھیل
بغیر ٹکٹ انٹری، طوفان بدتمیزی، افغان شائقین نے ٹرائی نیشن سیریز میں بھی اپنی روش برقرار رکھی
31 Aug 2025
31 Aug 2025
(لاہور نیوز) شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاح پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شائقین نے ایک بار پھر بدتمیزی کی، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔
افغان شائقین نے نا صرف بغیر ٹکٹ کے سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی بلکہ مرکزی گیٹ کے قریب شائقین کے لیے مختص دروازے کو بھی توڑ دیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے شائقین کے لیے الگ الگ سٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔
اس کے علاوہ، ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے تاکہ شائقین کی شناخت میں آسانی ہو۔
پاکستان نے اس سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ آغاز کیااور دوسرے میچ میں یواے ای کی ٹیم کو31 رنز سے شکست دی۔
