اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں کے تعلیمی کیلنڈر اور رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

30 Aug 2025
30 Aug 2025

لاہور: (محمد اشفاق ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پرائیوٹ سکولوں کی تعطیلات سے متعلق تعلیمی کیلنڈر اور رولز بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے قرار دیا کہ کمیٹی پہلا اجلاس 11ستمبر کو منعقد کرے اور 16 ستمبر کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرے، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے نوٹفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی تعلیمی کیلنڈر مہیا نہیں کیا گیا، نجی سکول سلیبس کو سامنے رکھتے ہوئے خود ہی تعلیمی کیلنڈر بناتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے تعطیلات مین اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے لہٰذا عدالت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر رولز بنانے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرمی کی چھٹیاں قانون کے مطابق بڑھائی گئی ہیں، موسمی صورتحال اور پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے باعث احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں۔

جسٹس جواد حسن نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو تعلیمی سال کے لیے سپیشل رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری قانون سمیت دیگر پر مشتمل 13 رکنی کمیٹی بنانے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ کمیٹی تعلیمی سال اور خصوصاً چھٹیوں کی تجویز کے حوالے سے سپیشل رولز بنائے گی، کمیٹی کی پہلی میٹنگ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے دفتر میں 11 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

عدالت نے 16ستمبر کو فریقین سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے