اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سیلابی صورتحال: پنجاب میں انسداد پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ

30 Aug 2025
30 Aug 2025

(ویب ڈیسک) حالیہ سیلاب کے پیشِ نظر پنجاب میں انسداد پولیو مہم 10 دن تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب میں پولیو مہم یکم ستمبر کو نہیں ہوسکے گی۔

وفاقی وزراء مصطفیٰ کمال اور احد چیمہ کی زیر صدارت نیشنل ٹاسک فورس برائے پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں پولیو مہم پنجاب میں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یکم ستمبر کو انسداد پولیو مہم تینوں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع ہوگی، جنوبی خیبر پختونخوا میں 15 ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے ذریعے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے گا، کے پی میں کل 16 میں سے 13 کیسز جنوبی اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، امید ہے ملک کے ہر بچے کو پولیو کے لا علاج مرض سے جلد محفوظ کرلیں گے۔

سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کی گئی ہے، نیشنل ای او سی نے پولیو مہم مؤخر ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں

نیشنل ای او سی کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور ،راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈی جی خان میں پولیو مہم مؤخر کی گئی جبکہ راجن پور، رحیم یار خان میں مہم شیڈول کے مطابق ہوگی۔

ملک کے دیگر حصوں میں پولیو مہم یکم ستمبر سے مقررہ شیڈول کے مطابق شروع ہو گی۔اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ حکام شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے