29 Aug 2025
(ویب ڈیسک)کاہنہ میں لنگڑا پھاٹک کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 2 راہ گیر جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفین کی شناخت غلام رسول اور کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے،دونوں افراد موٹرسائیکل پرجا رہے تھے کہ آسمانی بجلی کا شکار بن گئے۔ لاشیں قانونی کارروائی کے بعدورثا کے حوالےکردی گئیں۔
