اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل منتقل

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

اے ٹی سی نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بعدازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یا کل شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ بی بی نے پہلے سے وضاحت کر دی ہے کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی بات درست نہیں، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینا بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا، یہ ایک مصنوعی الیکشن ہے جس سے مصنوعی اسمبلی کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے