اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ: پولیس مقابلے میں شاہ گینگ کے 2 خطرناک کارندے مارے گئے

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اورعمر مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور فیصل آباد میں مارے گئے اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

ہلاک ملزمان کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں کے مقدمات درج تھے، جبکہ ان کے چار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے