اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائیاں،37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز کو بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

رواں ماہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کو 37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، ٹریفک پولیس لاہور نے 13 ہزار 8 سو سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی، رواں ماہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں میں 9 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئیں، کم عمر ڈرائیورز کا 2000 کا چالان کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ حادثات میں کم عمر ڈرائیورز کی بڑی تعداد شامل ہے جو ناقابل برداشت ہے، نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے ان کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے