اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سینیٹ ضمنی الیکشن :رانا ثناء اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور، اپیل جرمانے کیساتھ خارج

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل الیکشن ٹریبونل نے پانچ لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل ٹریبونل  نے ایڈووکیٹ محمد آفاق کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ 

درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد آفاق پیش ہوئے، جسٹس خالد اسحاق  نے  درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ  نے اعتراضات فائل کئے تھے؟ جس پر وکیل  نے جواب دیا کہ اعتراضات فائل کئے ہیں لیکن ان کی کاپی اس وقت ساتھ نہیں۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ووٹر نہیں ہیں، آپ اعتراضات کیسے دائر کر سکتے ہیں؟ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نہ تو تجویز کنندہ ہیں اور نہ ہی تائید کنندہ، اس لئے وہ اپیل دائر کرنے کے اہل نہیں۔

جسٹس  خالد اسحاق  نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو عدالت  کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر جرمانہ ہو گا، یہ وقت میرا یا آپ کا نہیں بلکہ عوام کا ہے، جسٹس خالد اسحاق  نے وکیل سے مکالمے کے دوران واضح کیا کہ اگر اپیل خارج ہوئی تو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

درخواست گزار تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر الیکشن ٹریبونل  نے اپیل خارج کرتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد آفاق کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، مزید یہ بھی حکم دیا گیا کہ جب تک جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا، اس وقت تک رجسٹرار آفس میں درخواست گزار کا کوئی کیس سماعت کے لئے مقرر نہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے