اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہیئر: گھریلو ناچاقی پر ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو قتل کر دیا

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) ہیئر کے علاقہ میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجے رضا، 55 سالہ سسر مرزا کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے