26 Aug 2025
(لاہور نیوز) نصیر آباد، گارڈن ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
لاہور پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے افراد میں 3 اشتہاری، منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور 5 ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، دوران پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری اور چیک ڈس آنر سمیت 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ اشتہاری ملزمان اغواء اور فراڈ سمیت 7 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
