اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں کیمرے نصب کرانے کا حکم

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں میں کیمرے نصب کرانے کا حکم دے دیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے کے نجی ہسپتالوں کو کیمرے نصب کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق اہم مقامات پر فعال کلوزڈ سرکٹ کیمرے نصب کیے جائیں۔

ایمرجنسی، آئی سی یو، نرسری اور ویٹنگ ایریاز میں کیمرے نصب ہوں گے۔ جبکہ داخلی راستوں اور راہداریوں پر بھی کیمروں کی تنصیب کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مریضوں کی شکایات کے مؤثر حل کے لیے کیمرے نصب کیے جائیں اور ریکارڈنگ کی تاریخ سے کم از کم اگلے 40 دن کے لیے فوٹیج کو محفوظ رکھا جائے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج صرف قانونی وجوہات پر حوالے کی جائے گی۔ اور کیمرے نصب کرتے ہوئے مریضوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے