24 Aug 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔
گلبرگ، جیل روڈ، قرطبہ چوک،مزنگ، ٹیمپل روڈ، جی او آر،جوہر ٹاؤن، گلبرگ، ٹاؤن شپ،کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، نشتر،اچھرہ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کینال روڈ، شادمان سمیت متعدد علاقوں میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا۔ ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
