اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

نو مئی مقدمات میں مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے: عظمیٰ بخاری

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ نو مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب ہیں ان کو ہر صورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھا کر 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے، کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح نو مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟

انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نہیں جس میں طے کیا جائے کہ کس کو اٹھانا اور کس کو چھوڑنا ہے، یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اشتہاریوں اور مفرووں کو پکڑنا کسی کی خواہش نہیں ہے قانون کا فرض ہے، کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے مظلومیت کارڈ اور چار دیواری کارڈ مت کھیلیں، کورکمانڈر ہاؤس بھی کسی کا گھر ہے، وہاں بھی چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا، کیا صرف چادر اور چار دیواری تحریک انصاف کے لوگوں کی ہے باقیوں کی نہیں؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے