اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب حکومت کا سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(لاہور نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہاں سٹوڈنٹس کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی سے استدعا کر دی، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 50 سیٹیں، امیر الدین میڈیکل کالج، نشتر میڈیکل کالج میں بھی 50، 50 سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں 50، 50 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسی طرح ساہیوال اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں 50، 50 سیٹیں بڑھانے، ڈی جی خان میڈیکل کالج میں 30 سیٹوں، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ،قائد اعظم میڈیکل کالج اور سرگودھا میڈیکل کالج میں 25، 25 سیٹوں جبکہ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں 20 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ پی ایم ڈی سی سے رواں سال میں سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے