اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انڈیگو روڈ پر ناقص گھی سپلائی کرنیوالی فیکٹری کیخلاف کارروائی، 81 ہزار کلو گھی تلف

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈیگو روڈ پر قائم معروف برانڈ کی گھی سپلائی کرنے والی فیکٹری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 81 ہزار کلو ناقص گھی کا تیار سٹاک تلف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں کی گئی، فیکٹری سے حاصل کردہ سیمپل معیاری نہ ہونے کی بنا پر فیل ہو گئے تھے، اس کے علاوہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے سابقہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلف کیا گیا بناسپتی گھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا، جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا تھا۔

انہوں  نے واضح کیا کہ اشیائے خورونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پنجاب بھر میں ناقص اور غیر معیاری خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے