اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسلسل شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی، تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے، مسلم لیگ ن کے ہر حلقے میں درجن سے زائد امیدوار سامنے آئے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت اور ریاست مخالف سیاست کو مسترد کر دیا ہے، بانی کے کرن ارجن امریکہ میں حقیقی آزادی حاصل کرنے گئے تھے لیکن ناکام لندن لوٹ گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی’ مجھے معافی دے دو‘ کا نام رکھا ہے، پنجاب میں ہر طرف شیر کا نشان ہی جیت کا نشان بن چکا ہے، مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی نے پارٹی کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن ووٹر کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے