اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈاکٹرزہسپتال میں جدیدروبوٹک سسٹم سے کامیاب سرجریز کا ریکارڈ

19 Aug 2025
19 Aug 2025

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) ڈاکٹرز ہسپتال میں پہلی دفعہ لائیو روبوٹک سرجری سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

 ان سرجریز میں سی ای او ڈاکٹرز ہسپتال ڈاکٹر محمد سرور، چیئرمین ڈاکٹرز ہسپتال ڈاکٹر فاروق سعید خان، ڈاکٹر عمیر فاروق، پروفیسر فاریحہ فاروق، پروفیسر منصب، پروفیسر افسر علی بھٹی، ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر امیر حمزہ، سی ای او فاروق ہسپتال ڈاکٹر صابر ملک، ایم ایس ڈاکٹرز ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین، ڈاکٹر جواد احمد، ڈاکٹر ریحانہ، پروفیسر حافظ شہزاد، پروفیسر کامران چودھری سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹرز ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ جدید روبوٹک سسٹم سے مریضوں کی روبوٹک سرجری کی جا رہی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈاکٹرز ہسپتال  میں صرف 10 ہفتوں میں 100 کامیاب روبوٹک سرجریز کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا۔

روبوٹک سرجری جدید 5 جی روبوٹک سسٹم سے پرفارم کی جا رہی ہے ، روبوٹک سرجری گائنی پروسیجر، جنرل سرجری اور یورولوجی پروسیجر میں پرفارم کررہی ہے ، لائیو روبوٹک سرجری آپریشن تھیٹرسے آڈیٹوریم میں بڑی سکرین کے ذر یعے لائیو دکھائی گئی ۔

گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ریحانہ کی جانب سے گائنی پروسیجر میں لائیو روبوٹک سرجری پرفارم کر کے دکھائی گئی ، ڈاکٹر ریحانہ نے گائنی پروسیجر میں روبوٹک سسٹم کو چلانے اور اسکے فوائد کے بارے میں آگاہی دی ۔

چیئرمین ڈاکٹرز ہسپتال ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مستقبل روبوٹک سرجری کا ہے ،ڈاکٹرز ہسپتال میں بہترین روبوٹک سسٹم کام کر رہا ہے ، دس ہفتوں میں سو روبوٹک سرجری کرنا ہمارا ریکارڈ ہے ،سو روبوٹک سرجری میں کوئی موت یا پیچیدگی بھی نہیں ہوئی ،ینگ ڈاکٹرز کو روبوٹک سرجری میں ہی سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تین ماہ میں 150 سے زائد روبوٹک سرجری کرنے کا پلان بنایا ہے ۔

 گائناکالوجسٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہسپتال کے روبوٹک سسٹم کو چلانا آسان ہے ، روبوٹک سرجری روایتی سرجری سے زیادہ محفوظ ہے، اگر آپ کو سرجری نہیں کرنی آتی تو روبوٹ کبھی بہتر سرجری نہیں کر سکتا ۔

روبوٹک سرجن ڈاکٹر جواد احمد کا کہنا ہے کہ یوکے میں 70 فیصد سرجریز روبوٹ سے ہوتی ہیں، روبوٹک سرجری کرنے سے پہلے مکمل مہارت اور سکل حاصل کرنا ضروری ہے ،روبوٹک سسٹم سے سرجری کرنا ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے ،مستند اور اچھے روبوٹک سرجن سے ہی روبوٹک سرجری کروانی چاہئے۔

گائناکالوجسٹ پروفیسر فاریحہ فاروق کا کہنا تھا کہ چائنہ سے روبوٹک سرجری کی ٹریننگ حاصل کی، روبوٹ سے گائنی سرجریز بہت اچھے طریقے سے کی جا سکتی ہیں ،روبوٹک سرجری عام روایتی سرجری سے مہنگی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے