اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد اس جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہو گیا: عظمیٰ بخاری

14 Aug 2025
14 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد اس جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست کا دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جو ہمیں شہدا کی قربانیوں اور لاکھوں مسلمانوں کی ہجرت کے بعد حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا تقاضا کرتا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہمیں اسے ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سنوارنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بنیان المرصوص آپریشن میں حالیہ کامیابی کو بھی قوم کے لئے باعثِ فخر قرار دیا اور کہا کہ ملکی دفاع میں حاصل کی گئی یہ اہم کامیابی اس سال کے جشنِ آزادی کو مزید معنی خیز اور پرمسرت بنا رہی ہے۔

عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جشنِ آزادی ضرور منائیں، خوشی منائیں، لیکن ذمہ داری کے ساتھ، زمین پر گری ہوئی جھنڈیاں اٹھائیں، کیونکہ ہمارا پرچم ہماری پہچان ہے، اپنی پہچان کو پاؤں تلے مت روندیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے