اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم آزادی پر مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب

14 Aug 2025
14 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔

آج ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی دی گئی، نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس  نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لئے۔

اعزازی گارڈز 2 دستوں پر مشتمل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا دستہ پاکستان نیوی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ گارڈز میں 4 خواتین کیڈٹ بھی شامل ہیں۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے بعد مہمان خصوصی کموڈور تصور اقبال کی جانب سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، مہمان خصوصی  نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔

اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے  نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے